Ik ada thi yeh novel by Mumtaz Kanwal
Ik ada thi yeh novel by Mumtaz Kanwal
عزم بچپن سے اپنے گھر کے ماحول سے تنگ تھا پیسے کی تنگی شور شرابہ اسے بلکل پسند نہیں تھا تبھی ہر وقت اسکے دل میں بس ایک ہی خیال ہوتا ہے امیر بنا ہے اور ایک کامیاب سرجن جس کے لئے وہ دن رات پڑھائی میں مصروف رہتا۔ دوسری طرف زرتاج کے ماں باپ کی وفات کے بعد پھوپھو اسے اپنے گھر لے آئیں باقی بچوں کے ساتھ ملکر زرتاج خوب ہنگامہ کرتی ہے عزم کو وہ ایک آنکھ نہیں بھاتی اسکا بس چلے زرتاج کو اٹھا کر کہیں پھینک دے۔ ایک دو بار تو وہ اس سے اپنی نفرت بےزاری کا اظہار بھی کر چکا ہے۔ اب عزم مزید اپنی ڈاکٹری کی پڑھائی کے لئے ملک سے باہر جانے کی ضد کرتا ہے تو خالہ زرتاج سے اسکا نکاح پڑواتی ہیں۔ عزم جانے سے پہلے سارا غصّہ زرتاج پر اتاڑ کر اسکی خوب بےعزتی کرتا ہے اور کہ جاتا ہے کے آتے ہی زرتاج کو طلاق دیگا۔ اب عزم سالوں بعد لوٹا ہے اور پہلے ہی دن کند زھن زرتاج کو اپنے کلینک میں ایز آ ڈاکٹر دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔۔

Comments
Post a Comment